افضل کھوکھر کے بھتیجے کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے دونوں ملزمان کو یکم فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

پیر 22 جنوری 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے اراکین اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو یکم فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی اسلم عرف اچھا نے اپنے ساتھیوں سمیت تین جنوری کو شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کر دی جس سے افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کھوکھر سمیت تین افرا د جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو ئے تھے۔

واقعہ کے بعد سے ملزمان فرار تھے اور دو روز قبل اسلم عرف اچھا اور محمد اسلم کو پاک ایران باڈر سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز دونوںملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کے بیان کے بعد دونوں کا یکم فروری تک جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔

متعلقہ عنوان :