پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پیر 22 جنوری 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم معمول بن گیا۔

(جاری ہے)

طلبہ کے درمیان آئے روز تصادم ہونا نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ایک گروپ نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کر کے آگ لگا دی۔جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے۔صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں ایسے واقعات پیش آنا انتہائی افسوسناک ہیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے۔