ایم کیو ایم ایک تخریب کار جماعت تھی اور ہے ،چائنہ کٹنگ اور دہشت گردی اسی جماعت کے تحفے ہیں،عمران اسماعیل

پیر 22 جنوری 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) تحریک انصاف کیسینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک تخریب کار جماعت تھی اور ہے ،چائنہ کٹنگ اور دہشت گردی اسی جماعت کے تحفے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک تخریب کار جماعت تھی اور ہے،ایم کیو ایم ایک مافیا کی شکل میں کراچی پر قابض ہونے کی کوشش کرتی رہی،اس مافیا نے کراچی کو سوا ئے بھتہ پرچی اور بوری بند لاشوں کے کچھ نہیں دیا،چائنہ کٹنگ اور دہشت گردی اسی جماعت کے تحفے ہیں۔

متعلقہ عنوان :