Live Updates

تحریک انصاف نے ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے تحریک التواء جمع کروا دی

ختم نبوت ؐکے قانون میں ترمیم پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آج تک منظر عام پر نہیں لائی گئی،انتہائی اہمیت عامہ کے حامل اور فوری نوعیت کے اس مسئلے پر اسمبلی کی کاروائی ملتوی کرکے بحث کی جائے،ختم نبوت پر ایمان اور یقین ہمارے دین کی بنیاد ہے،تحریک التواء کا متن

پیر 22 جنوری 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) تحریک انصاف نے انتخابات بل میں ختم نبوتؐ میں ترمیم کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کروا دی۔تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہختم نبوت ؐ قانون میں ترمیم پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آج تک منظر عام پر نہیں لائی گئی،انتہائی اہمیت عامہ کے حامل اور فوری نوعیت کے اس مسئلے پر اسمبلی کی کاروائی ملتوی کرکے بحث کی جائے،ختم نبوت پر ایمان اور یقین ہمارے دین کی بنیاد ہے۔

پیر کو تحریک انصڈاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے تحریک التواقومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروائی۔

(جاری ہے)

تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اہمیت عامہ کے حامل اور فوری نوعیت کے اس مسئلے پر اسمبلی کی کاروائی ملتوی کرکے بحث کی جائے، ختم نبوت قانون میں ترمیم پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آج تک منظر عام پر نہیں لائی گئی،ختم نبوت پر ایمان اور یقین ہمارے دین کی بنیاد ہے،موجودہ اسمبلی میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی افسوسناک جسارت کی گئی، ترمیم کی مخالفت سامنے آنے کے بعد موجودہ حکومت نے خود تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی،مقررہ مدت گزرجانے کے باوجود،آج تک اس کمیٹی کی تحقیات منظر عام پر نہیں لائی گئیں، اس قومی اہمیت و دلچسپی کے اہم ترین معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے اور ایوان کا روٹین کا ایجنڈا ملتوی کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات