Live Updates

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا مطلب ریاست سے غداری ہے، عمران خان اور شیخ رشید کو گرفتار کرلینا چاہیے، انہوں نے اپنے حلف اور پاکستان سے غداری کی ، یہ انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہیں، یہ کس منہ سے اسی پارلیمنٹ کیلئے ووٹ مانگیں گے، شیخ رشید چالاکیاں اور مکاریاں کررہا ہے،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا مطلب ریاست سے غداری ہے، عمران خان اور شیخ رشید کو گرفتار کرلینا چاہیے، انہوں نے اپنے حلف اور پاکستان سے غداری کی ہے، یہ انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہیں، یہ کس منہ سے اسی پارلیمنٹ کیلئے ووٹ مانگیں گے، شیخ رشید چالاکیاں اور مکاریاں کررہا ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جس طریقے سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی ہے اس سے سب سے پہلے اپنے اوپر اور اپنے ایم این ایز پر لعنت بھیجی ہے، اس نے سب سے پہلے اپنے اوپر اور اپنے ایم این ایز پر لعنت بھیجی ہے، یہ کس منہ سے اسی پارلیمنٹ کیلئے ووٹ مانگیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات لڑنے کیلئے اہل نہیں ہیں، پی ٹی آئی کے ووٹروں کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی ہے تو ووٹ کیوں مانگنے آئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا مطلب ریاست سے غداری ہے، عمران خان اور شیخ رشید کو گرفتار کرلینا چاہیے، انہوں نے اپنے حلف اور پاکستان سے غداری کی ہے، عوام کو سوچنا چاہیے کہ ان غداری کا انہوں نے کیا حشر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید چالاکیاں اور مکاریاں کر رہا ہے، لوگ شیخ رشید اور عمران خان کو ایک لعنتی کی حیثیت سے یاد کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات