شہباز شریف کی نیب پیشی پر اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 16:37

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2018) شہباز شریف کی نیب طلبی پر اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوئے۔جہاں پر ان سے تین سولات کیے گئے۔جس کے انہوں نے تفصیلی جوابات دئیے۔شہباز شریف سے تحریر معاہدوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ جب کہ شہباز شریف کی طرف سے تمام تفصیلات دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہباز شریف سے پنجاب ڈویلپمنٹ کمپنی سے متعلق سولات پوچھے گئے،اور کہا گیا کہ شہباز شریف نے پنجاب لینڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورذی کی ہے۔اور غیر قانونی ا قدامات کی منظوری دی ہے۔یادرہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں نیب نے طلب کیا تھا۔نیب طلبی پر وہ تین گھنٹے نیب کے دفتر رہے جہاں ان سے تین سوالات کئے گئے جس کے انہوں نے تفصیلی جوابات دئیے۔

متعلقہ عنوان :