عوام کا ووٹ کےتقدس اورعدل بحالی تحریک سےجڑجانا شروعات ہے،مریم نواز

عوام کا اس جدوجہد سے جُڑجانا اپنی نوع کی شاید پہلی مثال ھے،لیکن سمجھنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جنوری 2018 16:24

عوام کا ووٹ کےتقدس اورعدل بحالی تحریک سےجڑجانا شروعات ہے،مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا ووٹ کے تقدس اورعدل بحالی تحریک سے جڑ جانا ابھی شروعات ہے،جبکہ سمجھنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ہماری تحریک ووٹ کا تقدس اورعدل کی بحالی کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اس جدوجہد سے جُڑ جانا اپنی نوع کی شاید پہلی مثال ھے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ابھی یہ شروعات ھے۔ جس میں سمجھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ہری پور میں کامیاب جلسے کو دکھایا گیا ہے۔