وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہائوس میں یادگارشہداء جمہوریت پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم کے ہمراہ تھے

پیر 22 جنوری 2018 16:33

وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہائوس میں  یادگارشہداء جمہوریت پر پھول چڑھائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہائوس میں جمہوریت کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں جمہوریت کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ نے اس موقع پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا، یادگار جمہوریت کے گمنام مشاہیر کی یاد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں تعمیر کی گئی تھی، یادگار 2017میں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں سے تعمیر کی گئی تھی۔