سیالکوٹ ،علامہ اقبال میموریل اسپتال کے ڈاکٹرز اسپتال کے خاکروب نکلے

پیر 22 جنوری 2018 15:56

سیالکوٹ ،علامہ اقبال میموریل اسپتال کے ڈاکٹرز اسپتال کے خاکروب نکلے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء):سیالکوٹ میں علامہ اقبال میموریل اسپتال کے خاکروب بھی ڈاکٹرز بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں سویپروں سے پیرا میڈیکل کا کام لیا جا رہا ہے،سویپروں کے دل میں جو آئے مریضوں کو انجیکشن لگا دیتے ہیں ،افسوس کا عالم یہ ہے کہ اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی موجودگی ہوتے ہوئے خاکروب لوگوں کو مرضی کے انجیکشن لگاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خادم اعلی پنجاب کی طرف سے ہر تقریب میں یہی کہا جاتا ہے کہ ہم لوگوں کو بہتر صحت فراہم کرنے کے لئے ماہر ڈاکٹرز بھی ہسپتال میں تعینات کر رہے ہیں لیکن علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں سویپروں سے پیرا میڈیکل کا کام لینے سے لگ رہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب شہباز شریف صحت کے نظام میں بہتری لانے کے لئے ناکام ہو گئے ہیں ۔