ْپنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا‘ رانا ثناء اللہ

پیر 22 جنوری 2018 16:33

ْپنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، ایسے عناصر کو تعلیمی اداروں سے نکال دیا جائے جو نہ خود پڑھتے ہیں نہ کسی کو پڑھنے دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کے کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایسے افراد کیخلاف خود ایکشن لینا ہوگا، ایسے لوگوں کو نہ صرف تعلیمی اداروں سے نکال دینا چاہیے بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جانی چاہیے ، اگر یونیورسٹی انتظامیہ کو اس حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم خود مقدمہ درج کروا کے ایسے افراد کو یونیورسٹی سے نکال دیں گے جو نہ تو خود پڑھتے ہیں نہ کسی کو پڑھنے دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :