پارلیمنٹ کی توہین کرنے والے ہی ملکی ترقی میں رکاوٹ ہیں ،پرویز ملک،عمران نذیر

پیر 22 جنوری 2018 16:21

پارلیمنٹ کی توہین کرنے والے ہی ملکی ترقی میں رکاوٹ ہیں ،پرویز ملک،عمران ..
لاہور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی توہین کرنے والے ملک میں ہر وقت افراتفری پھیلار ہے ہیں، مخالفین ڈیڈلائن بڑھاتے رہیں گے اور ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی حکمرانی رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب ،رمضان صدیق بھٹی ،سید توصیف شاہ، عامر خان،ڈاکٹر اسد اشرف، تنویر ضیاء بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔محمد پرویز ملک نے کہا کہ ملکی اداروں کی تضحیک مخالفین کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں اور پورے خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے اور حکومت پاک چائنا اقتصادی راہداری کو نصاب میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے انقلابی اقدامات کے باعث قومی یکجہتی اور وحدت کو فروغ ملا ، حکومت نے قوم کے نونہالوں کی آبیاری کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں اور صوبے سے سفارش، دھونس دھاندلی اور اقرباء پروری کا خاتمہ کردیا ہے۔

رہنمائوں نے کہا کہ مخالفین کو صرف اقتدار چاہیے،تبدیلی کے دعویداروں نے اگر حقیقی تبدیلی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آ کر دیکھیں۔انھوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے ہی دم لے گی، ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کو آئندہ عام انتخابات میں سمجھ آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :