لیگی حکومت 5 سال میں نیلم کی تقدیر بدل دے گی‘ میر شکیل حسین

پیر 22 جنوری 2018 16:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء)مسلم لیگ ن کے رہنماء وشاہ غلام قادر لورز کے مرکزی چیئرمین میر شکیل حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن عدالتی فیصلو ں کااحترام کرتی ہے ۔ ہمیشہ عدالتی فیصلو ں پر عملدرآمد کیا گیا۔ لیگی حکومت نے گڈ گورننس قائم کرتے ہوئے میرٹ بحال کردیا ہے۔ اب سفارشی بھرتی نہیں ہوتے نوجوانوںکو میرٹ پر روزگار ملنا شروع ہوگیا ہے۔

پی پی نے پانچ سالہ دور میں نیلم کا سب سے زیادہ استحصال کیا۔وادی کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن میں کارکنان کی بھرپور عزت واحترم دیا جاتاہے ۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کارکنان کو انکا مقام دیتے ہیں۔ نیلم کے مسائل حل ہو رہے ہیں ۔ انشاء اللہ شاہ غلام قادر تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری منیڈیٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختصر عرصہ میں نیلم کو جو منصوبہ جات دئیے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ ن لیگ کی حکومت پانچ سالہ دور میں نیلم کی تقدیر بدل دے گی۔