عدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننا ن لیگ کا وطیرہ ہے‘ الیاس بیگ

پیر 22 جنوری 2018 16:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نیلم سردار الیاس بیگ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننا ن لیگ کا وطیرہ ہے ۔ ن لیگ کی حکومت بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی تھی لیکن اب بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔ نیلم کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

پاکستان میں کپتان عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے کرپٹ حکمران گھر جانا شروع ہو گئے ہیں۔ نااہل شریف کے بعد اب ان کے بھائی اور دیگر ہمنائوں کا نمبر لگے گا۔ جلد آزاد کشمیر میں بھی بیساکھیوں کے سہارے قائم حکومت کا بھی دھڑن تختہ ہو گا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آگئی ہے اب آزاد کشمیر میں بھی جعلی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے ملازمین سے روزگار اور عوام سے نوالہ چھیننے کے سوا کو ئی بڑا کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ گلوں بٹو ں کا انجام سب کے سامنے ہے ۔ اب کوئی ملک کا پیسہ لوٹنے کی کوشش نہیں کریگا۔اگر کسی نے یہ جسارت کی تو کپتا ن قیادت میں اس کیخلاف جدوجہدکرینگے۔اور نواز شریف کی طرح اپنے انجام تک پہنچائینگے۔ پاکستان میں عمران خان اور آزادکشمیری میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدیر کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت قائم ہوگی۔ نیلم کی محرومیوںکا ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :