بلدیاتی انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے‘ قلندر نقوی

پیر 22 جنوری 2018 16:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) حلقہ کوٹلہ کی سیاسی و سماجی شخصیت پیر سید قلندر حسین نقوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے عوام کے مسائل ومشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔عدالت العالیہ نے غیر آئینی سیاسی ایڈمنسٹر یٹرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن منسوخ کرکے بہترین فیصلہ دیا ہے۔ ہماری جدوجہد عوام کیلئے ہے۔

عوام کی خدمت کا مشن لے کرنکلے ہیں۔اس مشن سے کسی صور ت غافل نہیں رہ سکتے۔ عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا۔آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لوں گا۔ اگر عوام نے اعتماد کیا تو پہلے سے بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھائینگے۔گزشتہ روز مظفرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جنگلات اور معدنی خزانوں سے مالا مال حلقہ کوٹلہ اور لچھراٹ کے عوام آج بھی دیگر حلقوں کی نسبت زیادہ مسائل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

کئی علاقوں میں سکولوں کی عمارات نہیں۔ صحت کی سہولیات کو عوام ترستے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکیں نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی سطح کے تمام مسائل و معاملات کا حل بلدیاتی الیکشن میں بہترین نمائندگا ن کے انتخاب میں مضمر ہے۔ ہم نے بھی خود کوبروقت عوام کی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کی صورت میں پہلے سے بھی بڑھ کرعوام کے حقوق کی جدوجہد کرینگے۔

انشاء اللہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے باعث گراس روٹ لیول پر نہ تو سیاسی تربیت ہو سکی اور نہ ہی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ عوام کے مسائل ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتے ہی چلے گئے۔ آنے والے بلدیاتی الیکشن عوام کے پاس اپنی قسمت سنوارنے کا ایک سنہری موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :