شبقدر میں طالب علم نے پرنسپل کوقتل کردیا

پیر 22 جنوری 2018 16:01

شبقدر میں طالب علم نے پرنسپل کوقتل کردیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نجی تعلیمی ادارے کے طالب علم نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پرنسپل کوقتل کردیا۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن شبقدر عارف خان کے مطابق اسلامیہ کالج شبقدر کے پرنسپل سریر خان نے پیر کے روز دیر سے کالج آنے پر طالب علم فہیم کی سرزنش کی جس پر طیش میں آکرفہیم نے پستول سے فائرنگ کرکے پرنسپل کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے موقع پرہی ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ غصے اور غم سے بھرے ہوئے طلباء اور مقتول کے رشتہ داروں نے واقعہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شبقدر روڈ کو بلاک کرکے ٹریفک کیلئے بندکردیا‘ تاہم ضلعی انتظامیہ کیساتھ کامیاب بات چیت کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔