فیوجیرہ میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی آخری رسومات شروع

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 22 جنوری 2018 15:37

فیوجیرہ میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی آخری رسومات شروع
فیوجیرہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فیوجیرہ میں آج صبح پیر کے روز افسوسناک حادثے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 7 بچوں کی آخری رسومات کی تیاری شروع کر لی گئی ہے ۔ مقامی ذرائع خیلج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بچوں کے انکل کا کہنا تھا کہ اسے اپنے بچوں کی موت کی اطلاع اس وقت ملی جب وہ ڈیوٹی پر تھا۔

(جاری ہے)

انکل نے مزید بتایا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کمرے میں موجود ائیرکنڈیشنر کی وجہ سے لگی اور کچھ کا کہنا ہے کہ کمرے میں موجود ہیٹر کی وجہ سے آگ بھڑکی تھی جسنے بچوں کی جاں لی۔ جاں بحق ہونے والوں میں جڑواں بچیاں 5 سالہ سمیرہ اور سارہ ، 10 سالہ شیخہ ، 13 سالہ خلیفہ ، 15 سالہ شوق ،9 سالہ علی اور 11 سالہ احمد شامل تھے۔ بچوں کی آخری رسومات کی تیاری متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 5 منٹ پرمکمل کر لی گئی تھی تاہم نعشوں کو ابھی فیوجیرہ پولیس اسٹیشن سے لانا باقی ہے ۔ بچوں کی نمازیں جنازہ کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شہری قبرستان پہنچ چکے ہیں۔ اس افسوسناک حادثے کا سن کر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
https://twitter.com/khaleejtimes/status/955382394613387264/video/1

متعلقہ عنوان :