Live Updates

ایم پی اےپیپلزپارٹی تیمورتالپورنےسندھ اسمبلی میں عمران خان پرلعنت کےنعرے لگوا دیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جنوری 2018 15:37

ایم پی اےپیپلزپارٹی تیمورتالپورنےسندھ اسمبلی میں عمران خان پرلعنت ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) : پیپلزپارٹی کےایم پی اے نواب محمد تیمورتالپورنےسندھ اسمبلی میں عمران خان پرلعنت کےنعرے لگوا دیے،سندھ اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کی توہین کیخلاف قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم ظفر کمالی نے اپنی قرار دار میں عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا۔پیپلزپارٹی کی غزالہ سیال اور ایم کیوایم کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دے کرتوہین کی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان قوم سے معافی مانگیں۔سندھ اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف قرارداد منظور کرلی۔ اس موقع پرتیمورتالپورنےسندھ اسمبلی میں عمران خان پرلعنت کےنعرے لگوا دیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان عمران خان پر لعنت بھیجتا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ جس نےپارلیمنٹ کولعنت بھیجی اس کولعنت واپس بھیجی جائے۔اسلام میں جوا کھیلنا کبیرا گناہ ہے۔عمران خان نےجوا کھیلنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :