بھارت اسرائیل گٹھ جوڑکشمیریوںکی بے پناہ قربانیوںکی بدولت ریت کاڈھیرثابت ہوگا ،ْراجہ نصیراحمدخان

بھارتی گولہ باری سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہو نگے ،عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ،ْسابق وزیر مسلم لیگ (ن)

پیر 22 جنوری 2018 16:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما،سابق وزیر،ممبراسمبلی راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑپاکستانی عوام کے اتحادواتفاق اورکشمیریوںکی بے پناہ قربانیوںکی بدولت ریت کاڈھیرثابت ہوگا۔بھارتی گولہ باری سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہو نگے ۔عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔

بے گناہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کا میاب نہیں ہو سکتا۔ حکومت آزادکشمیرمتاثرین کنٹرول لائن کاہرممکن خیال رکھے گی زخمی ہونے والوںکے علاج معالجہ میںکوئی کسرنہیںچھوڑی جائیگی ۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور بے گناہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کروائے افواج پاکستان کنٹرول لائن پرکشمیریوںکی جان ومال اورعزتوںکی محافظ ہے۔

(جاری ہے)

بھارت خطہ میںاشتعال انگیزی کوہوادے رہاہے جوخطہ کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے کشمیرکابچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑاہے بھارت نہیںجانتاکہ پاکستان کی مسلح افواج دنیاکی بہترین افواج ہیں اورکسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔پاک فوج کے جوانوںاورلائن آف کنٹرول کے شہداء کی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی مقبوضہ کشمیرآزادہوکر پاکستان کاحصہ بنے گاآج مقبوضہ کشمیرکے اندرکشمیری پاکستان کاپرچم اٹھائے پاکستان زندہ بادکے نعرے لگارہے ہیں۔

دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتی ۔اقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیںبگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوںپرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے کشمیری عوام سترسال سے اپنے حق کی جنگ لڑرہے ہیں۔آزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے مسلم دنیاکوبھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندباندھناچاہیے ۔

جنوبی ایشیاء کوتباہی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ضروری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بھارت کی جانب سے بلااشتعال کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیںاپنی ریاستی بربریت اورجبرسے پردہ ہٹانے کے لیے آئے روزسرحدپارفائرنگ کرکے دنیاکی توجہ اصل ایشوسے ہٹانے اورعلاقے کاامن دائوپرلگانے کی کوشش میںمصروف ہے بھارت کاجارحانہ رویہ اوردہشت گردانہ کاروائیاںحد سے بڑھتی جارہی ہیںکشمیریوںپربھارت نے ظلم وبربریت ڈھارکھی ہے اورمسئلہ کشمیرکے ادارک میںدانستہ غفلت کامظاہرہ کرتاچلاآرہاہے بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوںکوبھی پس پشت ڈال رکھاہے اورکشمیریوںکوحق خودارادیت نہیںدے رہا۔

انہوںنے کہاکہ کشمیرکے ہرفردخواہ ومردہویاعورت بچہ ہویابوڑھاسب نے قربانیاںدی ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی سے محروم نہیںکرسکتی لائن آف کنٹرول،ورکنگ بائونڈری اورسول آبادی پرمسلسل بھارتی گولہ باری سے پرامن شہریوں کاقتل عام بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورجنگی جنون کامنہ بولتاثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوںکے حوصلے بلندہیںکشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںبھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیںغیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوںکے نذرانے دے رہے ہیں لاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گا۔

مقبوضہ کشمیرکے اندربچے بوڑھے خواتین پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاکربھارت پرواضح کررہے ہیںکہ وہ پاکستان کاحصہ تھے اورآزادہوکربھی پاکستان کے ساتھ رہیںگے بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںاوروہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :