جنوبی ایشیا میں ایٹم بم کے استعمال سے آدھی دنیا تباہ ہو جائیگی‘شبیر بخاری

پیر 22 جنوری 2018 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں کشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے ۔ اگرخدانخواستہ جنوبی ایشیاء میں اگر کسی بھی ملک نے ایٹم بم استعمال کیا تو آدھی دنیا تباہ ہو جائے گی۔ پاکستان بھارت اور چین کو اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔ایٹم بم کے استعمال کی باتیں ہو رہی ہیں جو کسی بھی صورت خطہ کے مفادمیں نہیں ہے۔

ادھر بھارت نے مظالم اور دہشتگردی کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ندیاں بہائی جارہی ہیں۔ بھارتی فوج آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتی ہے ۔ عالمی برادری کی بھارتی جارحیت پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔عالمی برادری کو دوہرا میعار ترک کرتے ہوئے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ اور کشمیر آزا د ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سید شبیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دہشتگردی کیخلاف جس بہادری اور جواں مردی سے نمبر دآزما ہیں اس پر پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور قوم بہادر افواج کی پشت پر ہے۔ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیںہیں۔

متعلقہ عنوان :