اسفندیارولی خان کا آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کر نے کا اعلان

تحر یک انصاف میں احتساب اور انصاف کے سواسب کچھ موجود ہے ‘خیبر پختونخواہ میں کر پشن کی تحقیقات شروع ہوئیں تو معاملہ بنی گالہ تک جائیگا ‘جمہوریت کے خلاف تحر یک انصاف کی سازشیں سب کے سامنے ہیں مگر قوم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی ‘ کنونشن سے خطاب

پیر 22 جنوری 2018 15:59

اسفندیارولی خان کا آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ ..
الر یاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفندیارولی خان نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف میں احتساب اور انصاف کے سواسب کچھ موجود ہے ‘خیبر پختونخواہ میں کر پشن کی تحقیقات شروع ہوئیں تو معاملہ بنی گالہ تک جائیگا ‘جمہوریت کے خلاف تحر یک انصاف کی سازشیں سب کے سامنے ہیں مگر قوم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی ۔

وہ عوامی نیشنل پارٹی الر یاض کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر خالد نواز چیمہ سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کثیر تعدادمیں شریک ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ پختون اعلی روایات کی امین ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے خہیبر پختون خواہ کو اس کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے محض دھرنے دئیے اور عوامی مسائل کو پس پشت ڈالے رکھا ہے جس سے صوبائی ادارے تباہ ہو چکے ہیں آئندہ الیکشن میں ہم کسی سے اتحاد یا الائنس نہیں بنائیں گے بلکہ پختون قوم باخوبی جانتی ہے کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں بے شمار کام کروائے اور آئندہ بھی اے این پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :