متحدہ عرب امارات ، درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے بی نیچے جا سکتا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 22 جنوری 2018 15:11

متحدہ عرب امارات ، درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے بی نیچے جا سکتا ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج بروز پیر کے روز مطلع ابرآلود ہو گا۔ شارجہ کے فضائی سائنس سینٹر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اعلامیہ جاری کیا ہے کہ راس الخیمہ کے جبل الجیس کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو گا۔

(جاری ہے)

سینٹر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جا سکتا ہے اس لیے عوام سردی سے بچاوُکے لیے گرم کپڑوں اور مشروبات کا استعمال کریں۔

ساحلی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت مطلع ابر آلود رہے گا۔ منگل سے پیر تک مطلع ایسے ہی ابر آلود ہی رہے گا اور درجہ حرارت مزید بڑھنے کے واضح امکانات بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :