دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 22 جنوری 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد16700کیوسک اور اخرج 22000کیوسک، کابل میں نونوشہرہ کے مقام پرآمد5700کیوسک اور اخراج 5700 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد4900 کیوسک اور اخراج100 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 5500کیوسک اور اخراج 5500 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح میں آمد24700کیوسک اور اخراج 24700کیوسک،چشمہ میں آمد33800کیوسک اوراخراج 30000کیوسک، تونسہ میں آمد29700کیوسک اور اخراج29700کیوسک، پنجند میں آمد6800کیوسک اور اخراج6800کیوسک ، گدو میں آمد 16500کیوسک اور اخراج 11100 کیوسک، سکھر میں آمد9700کیوسک اور اخراج 4800، کوٹری میں آمد3600کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

ریزروائرز : تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1448.33فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.370 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1109.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.776 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :