حج امور کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

پیر 22 جنوری 2018 15:19

حج امور کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت نے اعلی سطح کی حج ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے جو 2018 میں پاکستان اور سعودی عرب میں حج کے امور کی منتظم ہوگی۔مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بنیادی مقصد حج سے متعلقہ امور کی پالیسی، منصوبہ بندی اور انتظام سے متعلق مشورہ دینا اور سعودی عرب میں عمارتوں کو کرائے پر لینے والی کمیٹی کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :