بالاکوٹ کے علاقہ نکہ بھیگرہ داخلی بن بگاڑ میں خوفناک آتشزدگی سے 26 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے

پیر 22 جنوری 2018 15:18

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالاکوٹ کے علاقہ نکہ بھیگرہ داخلی بن بگاڑ میں خوفناک آتشزدگی سے 26 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے، نامعلوم افراد کی جانب سے لگائی گئی آگ نے زلزلہ 2015ء میں تباہ ہونے والے مکانوں کی پرانی لکڑی کو جلا ڈالا، متاثرہ افراد کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، دور افتادہ گائوں ہونے کی وجہ سے متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے جو بے سود ثابت ہوئی۔

متاثرین آتشزدگی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز گائوں نکہ اور بھیگرہ داخلی بن بگاڑ میں نامعلوم افراد کی جانب سے لگائی جانے والی آگ نے خشک سالی کے باعث پورے گائوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 26 گھر اور زلزلہ میں تباہ ہونے والے مکانوں کی پرانی لکڑی جل کر راکھ ہوگئی، آگ کے شعلوں سے پورا گائوں رات بھر روشن رہا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی سے متاثر ہونے والے افراد میں گل زمان، محمد خان، مہندی زمان، محمد یونس، شاہ جہاں، محمد اسماعیل، روشن خان، بگا، غلام جیلانی، محمد ایوب، محمد یعقوب، غلام نبی، غلام حسین، محمد یعقوب، محمدد یوسف، فرید محمد، اسماعیل، یعقوب، سید میر، محبوب، جمعہ، غلام حسن، محمد اسماعیل، محمد یوسف اور محمد یعقوب شامل ہیں۔

اس سلسلہ میں متاثرہ افراد نے تھانہ بالاکوٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے لگائی جانے والی آگ میں ان کا مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :