خاتون نے دریا میں چھلانگ لگانے سے قبل خودکشی کی وجہ سسرال والوں کو قرار دے کر ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 14:42

خاتون نے دریا میں چھلانگ لگانے سے قبل خودکشی کی وجہ سسرال والوں کو قرار ..
کانپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا۔ر 22جنوری2018)خاتون نے خودکشی کرنے سے قبل ایک ویڈیو بنا کر اپنے ساس اور سسر کو خود کشی کا  زمہ دار ٹھہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق کانپور کی رہائشی 30سالہ جسلین کور نے خود کشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو بنائی اور اپنی خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے ساس اور سسر کو اس کا زمہ دار ٹھہرا دیا۔اور دریا میں چھلانگ لگانے سے پہلے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔

(جاری ہے)

جسلین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساس اور سسر کے ساتھ نہیں رہ پا رہی اور نہ ہی رہنا چاہتی ہے اس لئے وہ خودکشی کر رہی ہے۔جسلین کی یہ ویڈیو فیس بک پر سب سے پہلے ایک رشتہ دار نے دیکھی اور اس نے جسلین کے سسرال والوں کو اس بارے میں مطلع کیا۔جسلین نے ویڈیو اپلوڈ کرنے کے بعددریائے گنگا میں چھلانگ لگا دی۔خاتون کو دریا سے نکال کر لالہ لاج پات رائی ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ یہاں مردہ لائی گئی ہے۔جسلین کے شوہر پاونیت نے کہا کہ جسلین چارٹڈ اکاؤنٹنٹ کے امتحانات کو پاس کرنے کی کوشش کر رہی تھی تا ہم اس میں فیل ہونے کے بعد اس نے یہ خطرناک قدم اٹھایا۔جسلین اور پاونیت کا چار سال کا بیٹا بھی ہے۔