اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے قیام اور اس کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کی جائے‘ عبدالرشید ترابی

پیر 22 جنوری 2018 15:16

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی وسابق امیرجماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو یہ اعزاز بخشا ہے کہ اس کے لیے ساری زمین کو مسجد کا درجہ دیا گیا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح مساجد کے اندر اللہ کے احکامات کی تعلیم و تربیت اور اس کے احکامات پر عمل کیا جاتا ہے اسی طرح اللہ کی زمین پر بھی اللہ کے نظام کے قیام اور اس کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کی جائے ،مغرب مسلمانوں کے اقدار اور تہذیب کے خلاف سارے وسائل کے ساتھ میدا ن میں ان حالات میں دینی ادارے اسلامی تہذیب اور اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوشش کررہے ہیں معاشرے میں پھیلے لوگ ان اداروں کے ساتھ تعاون کریں تا کہ مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کیا جا سکے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے نکہ پنیالی میں مسجد کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے غنی آباد طاہر خلیل کے بیٹے کی وفات اورراجہ حبیب جالب کے والد کی وفات پراظہار تعزیت کیا ،سردار طاہر اقبال کی والدہ ملوٹ میں عزیز خان کی عیادت کی ،مسجد کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ علماء کرام فرقہ وارانہ اور مسالکی دائروں سے بالا تر ہو کر امت کی حقیقی راہنمائی کریں اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردارادا کریں ،ایک سازش کے تحت عوام کو دین سے دور کیا جا رہا ہے ،ایسے میں علماء کرام اور اسلامی تحریکوں کے کارکنوں کی ذمہ داری بڑجاتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر معاشرے میں اسلامی اقدار کو عام کریں اور اللہ کے دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں ۔

متعلقہ عنوان :