نقیب اللہ کیس، را ئو انوار نے تعاون نہیں کیا تو گرفتار کیا جائیگا، تفتیشی افسر
ابھی تک را ئو انوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،ان کے گھر پر نوٹس دے دیئے ہیں،قانونی تقاضے پورے کریں گے،کیس مکمل میرٹ پر چلے گا، کوئی دبا ئوقبول کیا نہ کریں گے، عابد قائم خانی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 22 جنوری 2018 15:08
(جاری ہے)
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ یہ ابھی پہلا مرحلہ ہے، آگے جو ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا اور قانونی تقاضے پورے کریں گے۔عابد قائم خانے مزید کہا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے جس پر پورے پاکستان کی نظر ہے، اس میں معاونت کے لیے اسپیشل برانچ کے ایس پی سمیت اعلی پولیس افسران کا ساتھ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ پولیس افسران ہیں، اس لیے ہماری خواہش ہے کہ وہ تفتیش میں شامل ہوں، ہمارا طریقہ کار قانونی ہے، اگر وہ قانونی مراحل پر پورا نہیں اترتے تو قانونی کارورائی کریں گے، کیس مکمل میرٹ پر چلے گا، کوئی دبا ئوقبول کیا نہ کریں گے۔ایس ایس پی نے کہا کہ تمام افراد کو پولیس کے سامنے پیش ہونا چاہیے، اگر صفائی میں کچھ ہے تو پیش کریں، ہم بھی تفتیش کرنا چاہتے ہیں اس لیے وہ تفتیش سے الگ نہ ہوں، جو اس میں تعاون نہیں کرے گا تو کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کام کریں گے۔عابد قائم خانی نے را ئو انوار کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر را ئو انوار اور دیگر کیس میں تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا لہذا ابھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں مزید کارروائی سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.