لندن میں ایم کیوایم کی نومنتخب رابطہ کمیٹی کاکنوینر ڈاکٹر ندیم احسان کی صدارت میں اجلاس

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تنظیمی امور اوردیگر تمام معاملات نومنتخب رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی دیکھے گی، اجلاس میں فیصلہ

پیر 22 جنوری 2018 15:08

لندن میں ایم کیوایم کی نومنتخب رابطہ کمیٹی کاکنوینر ڈاکٹر ندیم احسان ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کی نومنتخب رابطہ کمیٹی کا اجلاس ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے اراکین مصطفی عزیزآبادی ، ڈاکٹر سلیم دانش، منظور احمد، سفیان یوسف اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ31 دسمبر2017ء کوقائد تحریک کی ہدایت پرایم کیوایم کا تمام تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کیاجاچکا ہے جس میں 30، جنوری2016ء کو قائم کی جانے ولی 9، رکنی سپریم کونسل بھی شامل ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں تنظیمی امور اوردیگر تمام معاملات نومنتخب رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی دیکھے گی ۔