کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،

سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت 38مشتبہ افراد کوگرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 22 جنوری 2018 15:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت 38مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 36 میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق 6پولیس موبائلوں اور 4 موٹرسائیکلوں کی مدد سے مختلف تھانوں کی نفری نے گھر گھر تلاشی لی۔

(جاری ہے)

سرچنگ کے دوران32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا،جس کے دوران شناختی کوائف کی تصدیق کے ساتھ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔ادھرمومن آباد سے بھی دو ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت اکبر اور قاسم کے نام سے ہوئی۔کورنگی کے ایریا سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کی4 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کی شکایات ملی تھیں۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے

متعلقہ عنوان :