وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ

سٹریٹجک آئوٹ لک جنوبی ایشیاء ،ایشیاء گیم چینجر‘ اور جنوبی ایشیائی صدی میں امن واستحکام کا تحفظ کے حوالے سے مذاکرے میں شرکت کریں گی ورلڈ اکنامک فورم میںنمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں ،ْروانگی سے قبل گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 15:03

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہوگئی ہیں ،ْوزیرمملکت عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ شرکت کریں گی ،ْمریم اورنگزیب ڈیوس میںسٹریٹجک آئوٹ لک جنوبی ایشیاء ،ایشیاء گیم چینجر‘ اور جنوبی ایشیائی صدی میں امن واستحکام کا تحفظ کے حوالے سے مذاکرے میں شرکت کریں گی اطلاعات و تفریح کے نظام کے آغاز کے حوالہ سے سٹیورڈز اجلاس سے گفتگو اور مستقبل کی تبدیلیوں ’’The Next Wave of Change‘‘کے عنوان سے عشائیے میں بھی وزیرمملکت اطلاعات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم میںنمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں۔

متعلقہ عنوان :