سعودی سالمیت کو زبانی نشانہ بنانے پر کویتی شہری کو 10 سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 22 جنوری 2018 14:30

سعودی سالمیت کو زبانی نشانہ بنانے پر کویتی شہری کو 10 سال جیل کی سزا
کویت سٹی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) بین الاقوامی ذرائع کے مطابق کویت میں فوجداری کی عدالت نے سعودی عرب کیخلاف بدزبانی کرنے اور سعودی عرب کی سالمیت کو زبانی نقصان پہنچانے والے کویتی شہری عبداللہ صالح کو 5 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق عبداللہ صالح کو اس سے قبل ایک او رمقدمہ میں 5 برس کی قید بامشقت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ مجموعی سزا10 برس تک پہنچ گئی۔ ایک اطلاع کے مطابق الصالح نے برطانیہ میں پناہ حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :