دبئی ، مکینک 6 سالہ بچی کو فحش ویڈیو کلپ دکھانے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 22 جنوری 2018 14:24

دبئی ، مکینک 6 سالہ بچی کو فحش ویڈیو کلپ دکھانے پر گرفتار
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) دبئی میں ایک مکینک کو اتوار کے روزعدالت میں طلب کر لیا گیا جس نے مبینہ طور پر عمارت کی چھت پر لے جا کر ایک 6 سال بچی کو فحش ویڈیو کلپس دکھائیں تھیں اور اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ دبئی پولیس نے پہلی پیشی میں عدالت کو بتایا کہ پاکستانی ایک مکینک کا اسٹنٹ تھا اور عمارت میں اپنے باس کا بزنس کارڈ دینے گیا تھا جہاں اسکو بچی ملی ،جس کو وہ عمارت کی چھت پر لے گیا اور اسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اس کو بالغ ویڈیو کلپس دکھائے۔

اسٹنٹ مکینک پر بچی کے بوسے لینے اور غیر مناسب طور پر بچی کو چھونے کے الزامات کے ساتھ ساتھ اس کو بالغ ویڈیو کلپ دکھانے کے الزامات لگائے گئے۔ مکینک نے عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کر دی ہے اور عدالت کو بتایا ہے کہ اسکو بچی پیاری لگی تھی جس پر اسنے اسے صرف بوسہ دیا تھا اس کے علاوہ اسنے اسکے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی اسے عمارت کی چھت پر لے گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم عمارت کے گارڈ نے عدالت کو بتایا کہ اسنے بچی کو عمارت کی چھت سے سہمے ہوئے نیچے آتا دیکھا تھا جبکہ پاکستانی اسکے پیچھے پیچھے نیچے اتر رہا تھا۔ عدالت نے پاکستانی کو ابھی کسی قسم کی سزا نہیں سنائی ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :