سعودی مواصلاتی کمپنی سے معاہدہ

مدینہ کے سرکاری اسپتالوں میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی گئی

پیر 22 جنوری 2018 14:54

سعودی مواصلاتی کمپنی سے معاہدہ
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) مدینہ منورہ محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں اور انکے رشتہ داروں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ محکمہ صحت کے دفتر ، کنگ فہد جنرل اسپتال، مدینہ زچہ بچہ اسپتال، المیقات جنرل اسپتال ، خیبر جنرل اسپتال اور التاہیل اسپتال میں مریضوں اور ان کی عیادت کیلئے جانے والوں کو انٹرنیٹ مفت مہیا ہوگا۔ محکمہ نے سعودی مواصلاتی کمپنی سے معاہدہ کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :