بینظیرکے بعد پہلی بارخاتون وزیراعظم بچے کو جنم دیں گی
بے نظیر بھٹو کو 1990 میں دوران وزارت عظمیٰ ایک بچے کو جنم دینے کا اعزاز احاصل تھا ،ْنیوزی لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈن بھی امید ہیں ،ْرپورٹ ْجیسنڈا ایرڈرن نے نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیراعظم کا عہدہ 19 اکتوبر 2017 کو سنبھالا
پیر 22 جنوری 2018 14:50
(جاری ہے)
37 سالہ جیسنڈا ایرڈرن نے اعلان کیا کہ رواں برس جون میں ان کا خاندان 2 افراد سے بڑھ کر 3 افراد پر مشتمل ہوجائیگا اور وہ ایک وزیر اعظم کی حیثیت سے والدہ بنیں گی۔
جیسنڈا ایرڈرن نے کہا کہ انہیں اندازا ہے کہ انہیں اس اعلان کے بعد کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑیگا اور وہ ان تمام سوالات کے جوابات دینے کیلئے تیار ہیں۔نیوزی لینڈ کے نشریاتی ادارے نے بتایا کہ جیسنڈا ایرڈرن نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں امید سے ہونے کی خبر 13 اکتوبر 2017 کو ہوئی تاہم انہوں نے اس وقت اس خبر کو راز میں رکھا۔ان کے مطابق انہوں نے اپنے امید سے ہونے کی خبر نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرس کے ساتھ شیئر کی، جس کے بعد ہی انہوں نے عوامی سطح پر اس کا اعلان کیا۔جیسنڈا ایرڈرن کا کہنا تھا کہ وہ ڈیلیوری کے وقت 6 ہفتوں کی چھٹی لیں گی ،ْ اس دوران نائب وزیراعظم ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ جیسنڈا ایرڈرن نے نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیراعظم کا عہدہ 19 اکتوبر 2017 کو سنبھالا۔وہ نیوزی لینڈ کی 150 سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں جبکہ وہ اس وقت حکومت کی سربراہی کرنے والی دنیا کی واحد نوجوان ترین خاتون بھی ہیں۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق جیسنڈا ایرڈرن کو یہ بچہ اپنے پارٹنرٹیلی وڑن پروڈیوسر کلارک گفورڈ سے ہوگا، جو بچے کی پیدائش کے بعد مستقل طور پر وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے 1990 میں اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جنم دیا تھا۔بے نظیر بھٹو کو تین بچے ہیں، جن میں سب سے بڑا ان کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری ہے ،ْجو 1988 میں پیدا ہوئے، بختاور بھٹو کی 1990 میں پیدائش کے 3 سال بعد 1993 میں ان کے ہاں ایک اور بچی آصفہ بھٹو پیدا ہوئیں۔بے نظیر بھٹو نے دسمبر 1987 میں آصف علی زرداری سے شادی کی جبکہ انہیں دسمبر 2007 کو صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.