سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم

پیر 22 جنوری 2018 14:50

سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان شفقات، صابرشاہ اور محمد لیاقت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزاؤں پرعمل درآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ لیاقت پر ایک صحافی پر حملے جبکہ شفقات اورصابرشاہ پر لاہور میں ایک وکیل ارشد علی کے قتل کا الزام تھا اور تینوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :