بھارتی اداکارٹرین حادثے میں چل بسا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 14:00

بھارتی اداکارٹرین حادثے میں چل بسا
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء): مراٹھی اداکار پرفل بھلیرو ٹرین حادثے میں جان کی بازی ہار گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مراٹھی اداکار پرفل کو ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے جانا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین حادثہ ممبئی میں پیش آیا۔ پرفل نے ایک فلم میں بھی کام کیا لیکن ٹی وی سیریل ہی پرفل کی وجہ شہرت بنا۔ پرفل کی موت پر تمام ساتھی اداکاروں نے گہرے رنج کا اظہار کیا۔ پرفل کی آخری رسومات ادا کرنے سے متعلق تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔