آسٹریلیا کی ریاست نیوسائوتھ ویلز میں ٹرین حادثہ کے باعث 16 افراد زخمی

پیر 22 جنوری 2018 14:33

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) آسٹریلیا کی ریاست نیوسائوتھ ویلز میں ٹرین حادثہ کے باعث 16 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے مطابق ریاست نیو سائوتھ ویلز میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمینس ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین ریلوے بفر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز سمیت پندرہ ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کی گئی تھیں جبکہ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو علاقہ کے چار ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے تاہم ریاست کی ایمبولینس حادثہ کے کمانڈر پال ٹرنر کے خبررساں ادارے کو بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی زخمیوں کو خراشوں ، زخموں کمر اور گردن میں درد کے مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ تمام زخمی افراد کی ہسپتالوں میں طبی امداد کی جا رہی ہے تاہم پولیس نے حادثے سے متعلق تحقیق شروع کر دی ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :