مدرسے کے معلم کی 12سالہ بچی سے زیادتی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 13:44

مدرسے کے معلم کی 12سالہ بچی سے زیادتی
ناندد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22جنوری2018ء)مذہبی تعلیم دینے کی آڑ میں مدرسہ کے معلم نے 12سالہ بچی کو موبائل فون پر فحش فلمیں دکھا کر دردندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے ناندد کے ایک گاوں میں تعلیم پر امور معلم نے 12سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالاجب کہ ایک آٹھ سالہ بچی کو بھی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مولوی صابر فاروقی نامی شخص جو کہ مدسرے میں دینی معلم کے طور پر تعینات تھا۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے مدرسے میں آنے والی 12سالہ لڑکی کو اپنے پاس بلا کر پہلے موبائل پر فحش فلم دکھائی اور اس کے بعد اس کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔جب اس واقعہ کا علم ہوا تو اس درندہ صفت شخص نے بچی کی والدہ پر خاموش رہنے کا زور ڈالا اور با اثر افراد کے زریعے دھمکیاں دی۔اور گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیا۔پولیس نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی حمایت کرنے والے با اثر افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم ابھی تک مدرسہ کے معلم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔