کراچی سمیت ملک کے بڑے ڈپوز سے تیل سپلائی معطل

ڈپوز پر پہلے آئے پہلے پایئے کی بنیاد پر تیل ملنا چاہیے ،ْشمس شہوانی

پیر 22 جنوری 2018 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) آئل ٹینکر اوونرزاورکنٹریکٹرزایسو سی ایشن نے ہڑتال کرتے ہوئے کراچی سمیت ملک کے بڑے ڈپوز سے تیل سپلائی معطل کردی ۔آئل ٹینکر اونرز اور کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بابر اسماعیل نے بتایا کہ پی ایس اوکیلئے تیل ترسیل کاکام بندکر دیا گیا ہے ،ْ پی ایس او کی جانب سے این ایل سی کے مسائل حل ہونے تک کام بند رہے گا۔

انہوںنے کہاکہ دیگرتیل کمپنیوں کے پمپس پرتیل سپلائی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹینکر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شہوانی نے کہا کہ پی ایس او کا تیل ریفائنریز سے بھی نہیں اٹھایا جائیگا جبکہ دیگر تمام تیل کمپنیوں کی تیل سپلائی جاری رہے گی۔شمس شہوانی نے مطالبہ کیا کہ ڈپوز پر پہلے آئے پہلے پایئے کی بنیاد پر تیل ملنا چاہیے۔ترجمان پی ایس او نے اس حوالے سے کہا کہ این ایل سی کے تمام ٹینکرز اوگرا اور این ایچ اے قواعد کے مطابق ہیں۔ترجمان نے کہا کہ این ایل سی ٹینکرز سیکوئی حادثہ بھی رونما نہیں ہوا، عوامی مفاد میں محفوظ تیل سپلائی میں اضافہ جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :