کانسٹیبلری اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،ْ

معلومات پر 50 لاکھ کا انعام چار روز قبل ٹارگٹ کلنگ میں بلوچستان کانسٹبلری کے تین اہلکار شہید ہوئے تھے

پیر 22 جنوری 2018 14:22

کانسٹیبلری اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،ْ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) کوئٹہ میں چار روز قبل بلوچستان کانسٹیبلری کے تین اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے بارے میں معلومات دینے والوں کیلئی50لاکھ روپے انعام کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے مطابق چار روز قبل ٹارگٹ کلنگ میں بلوچستان کانسٹبلری کے تین اہلکار شہید ہوئے تھے، اطلاع فراہم کرنیوالے کا نام بھی خفیہ رکھاجائیگا۔ذرائع کے مطابق 18جنوری کو زرغون روڈ پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دواہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیاتھا، واقعہ میں زخمی اہلکاربھی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکرشہیدہوگیاتھا۔