ٹنڈوالہ یار کے نجی اسکول میں چوکیدار کی 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 13:40

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء): قصور میں ننھی زینب کے درندگی کا نشانہ بننے کی خبر کے بعد تو جیسے درندوں نے معصوم کلیوں کو روندنے کی ٹھان لی ہے ۔ یکے بعد دیگرے ایسے واقعات نے معاشرے میں اخلاقی اقدار کے زوال پذیر ہونے کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹنڈوالہ یار کے ایک نجی اسکول میں بھی چوکیدار نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔ واقعہ ٹنڈوالہ یار کی کشمیر کالونی میں موجود ایک نجی اسکول میں پیش آیا۔ چوکیدار نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا۔ شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھا ہو گئے اور چوکیدار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔