شبقدر میں کالج کے طالبعلم کی فائرنگ ، کالج پرنسپل کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 13:28

شبقدر میں کالج کے طالبعلم کی فائرنگ ، کالج پرنسپل کو قتل کر دیا
شبقدر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء) : شبقدر میں طالبعلم کی فائرنگ سے کالج پرنسپل جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کالج کے ایک طالبعلم نے فائرنگ کر کے اپنے کالج کے پرنسپل کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

قتل کرنے کا یہ واقعہ نجی کالج میں پیش آیا۔ پرنسپل نے تاخیر سے آنے پر مذکورہ طالبعلم کو ڈانٹا تھا جس پر طالبعلم نے فائرنگ کر کے پرنسپل کو ہی قتل کر دیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :