ساہیوال ،12سالہ بچی سے زیادتی ،ملزم برہنہ تصاویر بنا کر لڑکی کو بلیک میل کر کے بار بار زیادتی کانشانہ بناتا رہا

پیر 22 جنوری 2018 13:25

ساہیوال ،12سالہ بچی سے زیادتی ،ملزم برہنہ تصاویر بنا کر لڑکی کو بلیک ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) :ساہیوال کے علاقہ محلہ فرید گنج شکر کی رہائشی شاہدہ پروین اپنی ماں کو ملنے گئی تو پیچھے سے اس کے رشتے دار نوجوان عاطف عرف ببلو نے شاہدہ پروین کی بیٹی چاندنی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عاطف نے چاندنی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کی برہنہ تصاویر بنا لیں اور تصاویر فیس بک ڈالنے کا کہہ کر اسے بلیک میل کرتے ہوئے اسے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچی کے حاملہ ہونے پر اس کے گھر والوں کو پتہ چل گیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے بچی کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔جس کے بعدملزم عاطف فرار ہو گیا اور پولیس اس کے پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :