نقیب محسود سے پانچ لاکھ روپے بر آمد ہوئے،کیسے گرفتار اور جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا،نئے انکشافات سامنے آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 13:23

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22جنوری2018ء) نقیب اللہ کے جعلی پولیس مقابلے کی گتھیاں سلجھنے لگ گئیں ہیں۔اور نؤنقیب محسود قتل کیس سے متعلق تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آ گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقابلے کا فیصلہ نسیم اللہ کا ریکارڈ دیکھ کر کیا گیا تھا۔لیکن مقابلہ نقیب اللہ سے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نقیب کو سچل چوکی انچارج اکبر نے سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا۔نقیب محسود کو راؤ انوار کے قریبی ساتھی انار خان اور فیصل چوہدری کے حوالے کیا گیا۔جب کہ نقیب اللہ محسود سے پانچ لاکھ روپے بھی بر آمد ہوئے۔نقیب محسود کو کرمنل ریکارڈ دیکھے بغیر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا جب کہ نقیب پر حملہ کرنے والے پولیس ملزمان تا حال مفرور ہیں اور ان کے موبائل فون بھی بند جا رہے ہیں۔