ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا‘ حاجی محمد ابراہیم

پیر 22 جنوری 2018 14:06

ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا‘ حاجی محمد ابراہیم
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا، بلتستان ریجن میں اس وقت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، کام میں تاخیر اور سستی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، صوبائی حکومت عوامی نوعیت کے منصوں میں تاخیر برداشت نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ای بلتستان ریجن ایک قابل اور محنتی آفیسر ہے، ترقیاتی منصوبوں میں ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جائیگا۔