دورئہ جنوبی افریقہ، ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کی تیاریوں پر انگلی اٹھادی

پیر 22 جنوری 2018 13:49

دورئہ جنوبی افریقہ، ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کی تیاریوں پر انگلی اٹھادی
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) بھارت کے سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی جنوبی افریقی ٹورکیلیے ٹیم کی ناقص تیاریوں پر انگلی اٹھادی۔

(جاری ہے)

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اتنی اہم سیریز سے قبل سری لنکا جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ہربھجن کہتے ہیں میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سال کے آخر پر سری لنکا سے ہوم سیریز سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا تاہم اس کے بجائے اگر ہم اپنے چند پلیئرز کو قبل از وقت جنوبی افریقہ بھیج دیتے تو زیادہ فائدہ ہوسکتا تھا جبکہ دھرم شالا میں کیمپ سے بھی اچھے نتائج سامنے آتے۔

متعلقہ عنوان :