اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،وزیر دفاع

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا وزیر دفاع خرم دستگیر کی ایل او سی کے دورہ پر گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 13:49

اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،وزیر دفاع
اسلام آباد/چری کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

پیر کو ترجما ن وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے آزاد کشمیر میں ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر وزیر دفاع نے اگلے مورچوں کا دورہ کرکے جوانوں سے ملاقات کی،کور کمانڈر راولپنڈی اور جی او سی نے وزیر دفاع کو ایل او سی کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے مورال کو سراہا اور کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کرنا قابل مذمت ہے گزشتہ سال 2017میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے وطن کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی شہادت کے باعث قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے، پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وزیر دفاع نے کہا اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :