Live Updates

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 13:16

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء) : پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کئی طلبا زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا جنہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ یونیورسٹی کے کشیدہ حالات اور طلبا تنظیموں کے احتجاج کے باعث سڑکیں بلاک ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔ شہباز شریف نے یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے تصادم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات