کیپٹن صفدر کے خلاف بڑا ریفرنس تیار ،کالا دھن سفید کرنے کے لئے نئی سکیم آ رہی ہے

پیر 22 جنوری 2018 13:01

کیپٹن صفدر کے خلاف بڑا ریفرنس تیار ،کالا دھن سفید کرنے کے لئے نئی سکیم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) :سینئر تجزیہ کار عامر متین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف آنے والے دنوں میں ایک بڑا ریفرنس نیب میں دائر ہونے جا رہا ہے ،نیب کے پاس اس ریفرنس کے حوالے سے اتنے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ کیپٹن صفدر کبھی بھی بچ نہیں سکتے ،اور اس حوالے سے فروری کا مہینہ ان کے لئے خا ص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں نیب کے فیصلے بھی آئینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر سے پھول پھینکنا اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کو اس کی کوریج دینا انتہائی چھچھوری حرکت تھی ایک اور ایمنسٹی اسکیم کا ڈرامہ ہونے والا ہے جس میں ماضی کی طرح پھر سے کالا دھن رکھنے والوں کو فائدہ دیا جائے گا ۔ ن لیگ کی اب کوشش ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو خود ہی اتنا تنگ کیا جائے کہ وہ خود ہی پارٹی کو خدا حافظ کہہ دیں ۔ 

متعلقہ عنوان :