رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرنے والے اوباش نوجوانوں کو موقع پر ہی سزا مل گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 12:55

رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرنے والے اوباش نوجوانوں کو موقع پر ہی سزا ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22جنوری2018ء) رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرنے والے اوباش نوجوانوں کو موقع پر ہی سزا مل گئی۔تفصیلات کے مطابق خواتین کا تحفظ اب ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔کیونکہ خواتین کو مختلف جگہوں پر ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔لیکن اب خواتین کو سڑک پر بھی ہراساں کیا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ اوباش نوجوان جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہیں،اور رکشے میں سوار خواتین کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں اور ان پر آوازیں بھی کس رہے ہیں۔

یہ نوجوان رکشے میں موجود خواتین کا پیچھا کرتے ہیں لیکن انہیں موقع پر ہی ایسی سزا مل گئی کہ اس کو دیکھنے والے تمام نوجوان آئیندہ خواتین کو تنگ کرنے سے توبہ کر لیں گے۔ کیونکہ خواتین کو تنگ کرنے والے نوجوانوں کی موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گئی اور موٹر سائیکل پر سوار نوجوان نیچے گر گئے اور بری طرح زخمی ہو گئے۔